حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افکار اسلامی قم کے اراکین نے مدرسه الامام المنتظر (عج) قم کے سرپرست حجة الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔
مدرسه الامام المنتظر (عج) قم کے سرپرست کے ساتھ یہ ملاقات 12 فروری 2022ء بروز ہفتہ کو ان کے دفتر میں منعقد ہوئی۔
مدیر افکار اسلامی قم حجة الاسلام والمسلمین سید عقیل عباس نقوی نے ملاقات کے آغاز میں افکار اسلامی کی فعالیت پر مبنی گزارش پیش کی اور حاضرین کو آئندہ پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔
حجة الاسلام والمسلمین زوار حسین علوی، حجة الاسلام والمسلمین ضیغم عباس جواد اور حجة الاسلام والمسلمین میثم طه نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مدارس دینیہ میں دروس نہج البلاغہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
آخر میں مدرسه الامام المنتظر (عج) کے سرپرست حجة الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے افکار اسلامی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مدرسہ میں درس نہج البلاغہ سمیت مختلف امور میں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور اپنے مدرسہ میں جاری دروس اخلاق میں سے ہر مہینہ ایک درس کو "اخلاق در نہج البلاغہ" سے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا: معارف نہج البلاغہ کی اہمیت اور ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعلیماتِ علوی (ع) کو طلباء اور مدارس میں رائج کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ اس ملاقات میں نائب و جانشین مدیر مدرسہ الامام المنتظر(عج) حجة الاسلام والمسلمین امان اللہ جعفری صاحب بھی موجود تھے۔
افکار اسلامی قم کے اراکین نے اس ملاقات کے اختتام پر مدرسه الامام المنتظر (عج) کے معاون پژوهش ڈاکٹر شاہد رئیس اور مدرسه الامام المنتظر (عج) کے مدیر گروہ علمی ارشد حجة الاسلام والمسلمین طاہر علی جان سے بھی ملاقات کی۔